




























اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امام حسین علیہ السلام کی قبر مبارک پر لگائی گئی نئی ضریح کی آج ایرانی اور عراقی علماء، مراجع، حکومتی عہدہ داروں اور زوار کے حضور میں نقاب کشائی کی گئی۔ اس پروگرام میں جو سید الشھداء امام حسین علیہ السلام کے حرم مقدس میں منعقد ہوا، شوری نگہبان کے جنرل سیکریٹری آیت اللہ جنتی، شاہ عبد العظیم کے متولی آیت اللہ ری شھری، آیت اللہ صافی گلپائگانی کے دفتر کے نمائندہ حجۃ الاسلام و المسلمین حسن صافی، آیت اللہ موسوی اربیلی کے دفتر سے نمائندہ حجۃ الاسلام و المسلمین مھدوی، ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر صالحی، صوبہ خوزستان میں ولی فقیہ کے نمائندہ آیت اللہ موسوی جزائری، سپاہ پاسداران میں ولی فقیہ کے نمائندہ حجۃ السلام سعیدی، سازمان حج و زیارات میں ولی فقیہ کے نمایندہ حجۃ الاسلام قاضی عسکر، اور دیگر علماء کرام اور حکومتی عہدہ داروں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ عراق کے علماء کرام اور حکومتی عہدہ دار بھی اس پروگرام میں شامل تھے۔




























